کیا آپ جانتے ہیں؟
*بسم الله الرحمن الرحیم* *الحمد للہ الذی کتب علی نفسه الرحمة والصلوة و السلام علی افضل الخلق و افضل الرسل سیدنا محمد المصطفی ﷺ* جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ *جملہ* کی مختلف اعتبار سے مخلتف تقسیم ہوتی ہے جیسے کبھی اسمیہ فعلیہ کی طرف تو کبھی انشائیہ و خبریہ کی طرف لیکن آج ہم جملہ کی اس تقسیم پر روشنی ڈالیں گے جو کالعدم ہوگئی ہے ہماری کم توجہی کی وجہ سے یعنی درس میں نہ پڑھنے اور نہ پڑھانے کی وجہ سے اور وہ تقسیم خبر کے لحاظ سے ہے (یعنی جملہ خبریہ و انشائیہ دونوں ہوتا ہے لیکن خبریہ کے لحاظ سے دو قسمیں بنتی ہیں) (1) *کبری* (2) *صغری* (1) *کبری* وہ جملہ اسمیہ خبریہ ہے کہ جس کی خبر جملہ ہو یہ *عام* ہے کہ جملہ اسمیہ ہو یا فعلیہ اسمیہ کی مثال زید ابوه قائم فعلیہ کی مثال زید قام ابوه (2) *صغری* وہ جملہ اسمیہ خبریہ جو کسی مبتدا کی خبر واقع ہو رہا ہو جیسے زید ابوه قائم پھر جملہ اسمیہ خبریہ کبری کی دو قسمیں ہیں (1) *ذات وجه* (2) *ذات وجهين* (1) *ذات وجه* وہ جملہ اسمیہ خبریہ کبری جس کی خبر بھی جملہ اسمیہ خبریہ...