Posts

Showing posts from July, 2022

آج بھی ایک شخصیت جنت میں ہے،

 ایک مرتبہ حضرتِ سیّدُنا اِدریس علیہ السَّلام کی ملاقات مَلَکُ الْمَوْت یعنی رُوح نکالنے والے فرشتے حضرتِ عزرائیل علیہ السَّلام سے ہوئی۔ آپ نے مَلَکُ الْمَوْت سے فرمایا: میں موت کا مزہ چکھنا چاہتا ہوں۔ آپ علیہ السَّلام کا یہ کہنا تھا کہ اللہ پاک نے مَلَکُ الْمَوْت کو وحی فرمائی کہ ان کی رُوح نکال لی جائے۔  مَلَکُ الْمَوْت نے آپ کی روح نکالی اور پھر واپس ڈال دی۔ اس کے بعد آپ علیہ السَّلام نے مَلَکُ الْمَوْت سے فرمایا: میں جہنّم اور جنّت دیکھنا چاہتا ہوں۔ اللہ پاک نے اس کی بھی اجازت عطا فرما دی۔ مَلَکُ الْمَوْت نے پہلے جہنّم دکھائی جس کی ہولناکیوں کی تاب نہ لاکر آپ علیہ السَّلام بے ہوش ہوگئے۔  جب طبیعت میں بہتری آئی تو مَلَکُ الْمَوْت آپ کو جنّت کی سَیر کے لئے لے گئے۔ چنانچہ آپ علیہ السَّلام جنّت میں داخل ہوئے اور وہاں کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے لگے۔ کچھ دیر بعد مَلَکُ الْمَوْت نے واپس چلنےکے لئے عرض کی تو آپ علیہ السَّلام نے فرمایا: میں یہاں سے نہیں جاؤں گا۔ مَلَکُ الْمَوْت نے وجہ پوچھی تو فرمایا: اللہ پاک کا اِرشاد ہے: ”ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ...

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ؟‏

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ؟‏ ایک بڑے بزرگ سے سوال کیا گیا کہ بتائیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا؟‏‎ کہنے لگے: بیٹا اگر بیٹی کی حیثیت سے پوچھتے ہو تو..‏‎ حضرت عائشہ  ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی ہے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا محمدﷺ کی بیٹی، اور بیشک نبیﷺ کی بیٹی ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی سے افضل ہوگی۔ لیکن اگر تم بیوی کی حیثیت سے پوچھتے ہو تو فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی ہے اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی ﷺ کی بیوی اور بیشک نبیﷺ کی بیوی علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی سے افضل ہو گی ۔۔۔ خلاصہ یہ کہ حضرت عائشہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اپنا مقام اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اپنا مقام ہے۔ اسی طرح ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اپنا اور علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اپنا۔ ہمیں بس ان کی اتباع کا حکم ہے، باقی بحث اور مباحثے میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ صحابہ نبی ﷺ کے دَر والے ہیں، اہلبیت نبی ﷺ کے گھر والے ہیں، جس...

اصلاح معاشرہ اور کامیابی کی بہترین تدبیریں، ہندوستان کا مسلمان ظالموں سے کیسے نجات حاصل کرے، hindustan ka musalman zalimo se njat kese hasil kre,

Image
انڈیا میں مسلمانوں پہ جو ظلم و تشدد اور مسلمانوں کو بے جا قید میں ڈالنا کم تھا کہ اب بیرون ملک والے بھی ہندوستان سے مسلمانوں کو ختم کرنے کی بات کرنے لگے ہیں. اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہمارے غیب سے مدد فرمائے اور مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمائے. لیکن اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالی نے مسلمانوں سے مدد کا وعدہ فرمایا ہے ایسے موقع کو دیکھتے ہوئے اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ نے چند تدبیریں عطا کی ہیں اس پر عمل. کرنے سے مسلمان ہندوستان میں مضبوط ہو سکتے ہیں.   1️⃣   ان باتوں کے علاوہ جس میں حکومت کا ہاتھ ہو اپنے تمام معاملات خود سنبھال لیں جیسے  جو پیسے وکالت میں خرچ ہوتے ہیں چاہیے کہ مسلمانوں میں سے وکیل ہوں. تاکہ پیسے بچے اور گھر کے گھر محفوظ بھی رہیں. 2️⃣  اپنی قوم سے خرید و فروخت کریں اگرچہ کچھ مہنگا بیچتا ہوتاکہ اپنا پیسہ اپنے ہی گھر میں جائے.  3️⃣  مالدار مسلمان مل کر اپنا بینک کھولیں اور جائز طریقے سے نفع حاصل کر کے مسلمانوں کو مالی طور پر مضبوط کریں  4️⃣ ا  ور سب سے اہم مسلمان اپنے دین ...

قربانی کے متعلق احادیث۔

  حدیث ۱: ابو داود، ترمذی و ابن ماجہ ام المومنین عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے راوی کہ حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ’’ یوم النحر (دسویں ذی الحجہ) میں ابن آدم کا کوئی عمل خدا کے نزدیک خون بہانے (قربانی کرنے) سے زیادہ پیارا نہیں اور وہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگ اور بال اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے قبل خدا کے نزدیک مقام قبول میں پہنچ جاتا ہے لہٰذا اس کو خوش دلی سے کرو۔     حدیث ۲: طبرانی حضرت امام حسن بن علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے راوی کہ حضور( صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) نےفرمایا:’’ جس نے خوشیِ دل سے طالب ثواب ہو کر قربانی کی وہ آتش جہنم سے حجاب (روک) ہو جائے گی۔     حدیث ۳: طبرانی ابن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے راوی کہ حضور( صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )نے ارشاد فرمایا:’’ جو روپیہ عید کے دن قربانی میں خرچ کیا گیا اس سے زیادہ کوئی روپیہ پیارا نہیں ۔    حدیث ۴: ابن ماجہ ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے راوی کہ حضور اقدس صلَّی اللّ...

مفتی محمد حسان عطاری صاحب کا منفرد کام ۔۔۔❣️

  مفتی محمد حسان عطاری صاحب کا منفرد کام ۔۔۔❣️  شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حسان عطاری صاحب نے سیرت پر تین کتب شفاء شریف، شمائل ترمذی اور سیرت النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم کا درس مکمل کرلیا ہے یہ ایک ایسا منفرد کام ہے کہ شاید کسی نے نہ کیا ہو اور الله کریم نے پھر ایسا نوازا کہ جب درس شفاء شریف مکمل ہونے کے قریب تھا تو اس وقت کے دورہ حدیث شریف کے طالب علم کے خواب میں سرکار مدینہ صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے اور ارشاد فرمایا "میرے حسان کو سلام کہنا" یہ ایک ایسا انعام ہے جس کی ہر عاشق تمنا کرتا ہے اور آپ کے چہرے کی نورانیت ایسی کہ دل کرتا ہے بندہ اس چمکتے دمکتے چہرے کو تکتا رہے اور کیوں نہ ہو کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: الله تعالی اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جس نے میری حدیث سنی اور پھر اسے آگے پہنچائی  مفتی حسان صاحب تقریباً گیارہ سال سے علم حدیث کی تدریس و تصنیف کررہے ہیں اور محدثین کے چہرے تروتازہ ہونا اس امت کی خصوصیات میں سے بھی ہے، آپ کا انداز بیان ایسا دلنشیں کہ کانوں میں مٹھاس گھول دے ،آپ کا انداز تفہیم مدلل اور بالکل ع...