عیدوں کی عید عیدِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم۔
عیدوں کی عید عیدِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم۔
*عیدوں کی عید* اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! 12ربیعُ الاول مسلمانوں کے لیے عیدوں کی بھی عید ہے ، یقیناً اگر حُضُورِ انور، نور کے پیکر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جہاں میں شاہِ بحر وبَر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید ، عید ہوتی ، نہ کوئی شب ، شبِ بَرَاء َت۔ بلکہ کون و مکان کی تمام تر رونق و شان اس جانِ جہان ، رَحمتِ عالمیان ، سیّاحِ لامکان ، محبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں کی دُھول کا صَدقہ ہے۔ وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو جان ہیں وہ جَہان کی جان ہے تو جہان ہے معلوم ہواکہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت کا دن سب دنوں سے اَفضل ترین دن ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے خُصوصی اہتمام کے ساتھ خُوشی خُوشی اس دن کو منائیں ، اجتماعِ میلاد مُنعقد کریں، ہاتھوں میں مدنی پرچم اُٹھائیں ، جلوسِ میلاد میں جائیں ، اس دن خُوب صدقہ وخیرات کی عادت بنائیں ، اِنْ شَآءَ اللہ اس کی خوب خوب برکتیں پائیں گے۔ جیسا کہ حضرت سَيّدنا امام عبد ُالرّحمن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جشن و…