Posts

Showing posts from December, 2023

کتاب حجیت فقہ کی خصوصیات و اہمیت / محمد عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی

Image
  * کتاب "حجیت فقہ" کی خصوصیات و اہمیت * *از : عمران رضا عطاری مدنی* تخصص فی الحدیث (ناگپور ) استاذ العلما مفتی انس رضا عطاری مدنی حفظہ اللہ کی ایک علمی کتاب بنام حجّیت فقہ اپنے موضوع پر لاجواب کتاب ہے ۔ مفتی صاحب قبلہ نے مذکورہ کتاب درج ذیل چیزوں پر خاص تبصرہ فرمایا ہے :  ✿ فقہ کی حُجّیت کا قرآن وحدیث سے ثبوت ۔ ✿ غیر مقلدوں اور ان کی تفقہ کا تنقیدی جائزہ  ✿ تقلید اجتهاد فقہ کی تاریخ فتوی کے متعلق معلومات ✿ عصر حاضر میں فقہ پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات  ✿ فقہ کے مآخذ، فقہی اختلاف کی وجوہات، اختلاف میں ترجیح کے اصول ۔ مقلدین کے لیے بہترین تحفہ ہے ، فقہ پر بے سر و پا اعتراضات کرنے والوں کو مُسکت جواب دیا گیا۔ خاص طور پر طلبہ اور فارغ التحصیل حضرات اس کتاب کو مطالعہ میں رکھیں ان شاء اللہ بہت سارے علمی فوائد حاصل ہوں گے۔  مفتی صاحب کتاب کے متعلق لکھتے ہیں :  الحمد للہ عزوجل ! اس پوری کتاب میں اس بات کو کثیر مستند دلائل سے ثابت کیا ہے کہ شریعت محمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام میں فقہ کا ایک مقام و مرتبہ ہے۔ ضروری نہیں کہ مسئلہ کا جواب قرآن وحدیث میں صراحتاً موجود ...

بدمذھب کی تقریر سننا باعث خطرۂ ایمان / عمران رضا عطاری بنارسی بدمذھب کا بیان سننے کی نحوست /

Image
* بـد مذہبوں کی تـقـریریں سننا باعثِ خـطـرۂ ایـمـان * ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ   ✍🏻 عـمـران رضا عطاری مـدنـی

کیا آپ بھی بنی اسرائیل ہیں __؟؟

⚡ *کیا آپ بھی بنی اسرائیل ہیں __؟؟* ⚡    کیا تمہارے پاس گاڑی ہے؟" میں نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور چند لمحے تک اسے حیرت سے دیکھتا چلا گیا۔ وہ دانت نکال رہا تھا اور بار بار اپنی داڑھی کھجا رہا تھا۔ پارک میں لوگ چہل قدمی کر رہے تھے۔ کچھ لوگ ہلکی ہلکی جاگنگ بھی کر رہے تھے۔ دوپہر مایوس ہو کر رخصت ہو رہی تھی اور شام دھیرے دھیرے مارگلہ کی پہاڑیوں سے نیچے سرک رہی تھی۔ گرم دوپہر کے بعد اسلام آباد کی شام کی اپنی ہی خوب صورتی ، اپنا ہی سکھ ہوتا ہے۔  میری بچپن کی عادت ہے میں پریشانی یا ٹینشن میں کسی پارک میں چلا جاتا ہوں۔ ایک دو چکر لگاتا ہوں اور پھر کسی بینچ پر چپ چاپ بیٹھ جاتا ہوں۔ وہ بینچ میری ساری ٹینشن، میری ساری پریشانی چوس لیتا ہے اور میں ایک بار پھر تازہ دم ہو کر گھر واپس آ جاتا ہوں۔ میں اس دن بھی شدید ٹینشن میں تھا۔ میں نے پارک کا چکر لگایا اور سر جھکا کر بینچ پر بیٹھ گیا۔  تھوڑی دیر بعد ایک نیم خواندہ پشتون کسی سائیڈ سے آیا اور بینچ پر میرے ساتھ بیٹھ گیا۔ اسے شاید بڑبڑانے کی عادت تھی یا پھر وہ خاموش نہیں بیٹھ سکتا تھا چناں چہ اس نے مجھے بار بار انگیج کرنا شروع کر دیا۔...