حلیئہ مصطفی ﷺ / عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی

حلیئہ مصطفی ﷺ / عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی
نام رسالہ :"حلیۂ مصطفیٰ ﷺ  *مؤلف :* مولانا عمران رضا عطاری مدنی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  * مـوضـوع :* اللہ پاک نے جس طرح دیگر اوصاف میں نبی اکرم ﷺ کو بے مثل و بے مثال پیدا فرمایا ہے، اسی طرح حضور اکرم ﷺ  کو حسن و جمال میں بھی بے مثال پیدا فرمایا، حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آج تک اور تاقیامت نہ کوئی حضور ﷺ کی طرح خوبصورت پیدا ہوا اور نہ ہوگا۔ • امام شہاب الدین قسطلانی رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْهِ فرماتے ہیں:  کامل ایمان یہ ہے کہ بندہ اس پر یقین رکھے کہ جس طرح اللہ پاک نے حضور اکرم ﷺ کو پیدا فرمایا اس طرح مخلوق میں نہ پہلے کوئی ظاہر ہوا نہ بعد میں ۔  • امام قرطبی رحمة الله تعالى عَلَيْہ فرماتے ہیں: ہمارے لیے حضور ﷺ  کا مکمل حسن و جمال ظاہر نہیں کیا گیا کیوں کہ ہماری آنکھوں میں اتنی طاقت نہیں کہ آپ و دیکھ سکیں۔ (المواهب اللدنية بالمنح المحمدية، ج:2 ، ص: 5)  زیر نظر رسالے " حلیۂ مصطفیٰ ﷺ " میں نبی اکرم ﷺ کے حسن و جمال کو تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے، جگہ بجگہ عبارت کو مزید خوبصورت کرنے کے لیے امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ ع…