کتاب معارف علم غیب

کتاب معارف علم غیب مرتّبہ : مولانا ارسلان احمد مصباحی (بنارسی) 16 ذو الحجہ 23 جون / بروز اتوار عزیز گرامی وقار مولانا ارسلان مصباحی (مدن پورہ) کے گھر بغرض ملاقات حاضر ہوئی ، مختلف ٹوپک پر تبادلۂ خیال ہوا ، اسی دوران موصوف نے اپنی تصنیف لطیف بنام `"معارف علم غیب"` عطا فرمائی ، یہ کتاب ہند کے مشہور اشاعتی مکتب صراط پبلیکیشنز [مراد آباد] سے شائع ہوئی ہے، کتاب کا سرِ ورک جہاں دیدہ زیب ہے وہیں کتاب کے صفحات ، فارمیٹنگ بھی بہترین انداز پر کی گئی ہے ، موصوف نے شروع میں کسی دوسرے موضوع پر لکھنے کا ارادہ کیا تھا مگر حضرت علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی حفظہ اللہ نے عقائد پر کچھ لکھنے کا حکم دیا، چناں چہ کم وقت ہی میں علم غیب جیسے مشہور موضوع پر کتاب تیاری کرکے حضرت نعمانی صاحب کی بارگاہ میں بغرض تصحیح پیش کی ، حضرت نے محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کتاب کی اول تا آخر تصحیح فرماکر تقریظ بھی عطا فرمائی ، ساتھ میں بدر الفقہا علامہ مفتی بدر عالم مصباحی [ پرنسپل : الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ] نے بھی کتاب پر تقریظ عطا فرمائی ہے ۔ جس سے کتاب کی اہمیت کو مزید چار چاند لگ گئے ۔ کتاب اپنے موضو...