Posts

Showing posts from August, 2024

مختصر تعارف اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ

Image
مختصر تعارف اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ۔ ولادت باسعادت مجدد اعظم، امام اہلسنت حسان الهند اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ 10سوال المکرم 1272ھ بروز شنبہ وقت ظہر مطابق 14 جون 1856ء کو بر یلی شریف محلہ جسولی انڈیا میں پیدا ہوئے ۔ آپ کا نام محمد ، آپ کے دادا نے احمدرضا کہہ کر پکارا اور اسی سے مشہور ہوئے آپ کے جد امجد مولا نا محمد رضا علی خان رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے والد مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ اپنے زمانہ کے پایہ کے بزرگ تھے۔ (حیات اعلی حضرت، ج1، ص44) تعلیم اور وقت حافظہ رسم بسم اللہ خوانی کے بعد اعلی حضرت کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہو گیا ، آپ کی عمر چار برس کی تھی جب کہ عموماً دوسرے بچے اس عمر میں اپنے وجود سے بھی بے خبر رہتے ہیں؛ قرآن مجید ناظرہ ختم کر دیا، چھ سال کی عمر مبارک میں ربیع الاول شریف کے مہینے میں منبر پر جلوہ افروز ہو کر میلاد النبی صلى الله علیہ وسلم کے موضوع پر ایک جلسے میں تقریر فرما کر علمائے کرام اور مشائخ عظام سے تحسین و آفرین کی داد وصول کی۔ اسی عمر میں آپ نے بغداد شریف کے بارے میں سمت معلوم کر لی پھر تادم حیات بلده مبارکہ غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ ...

کتاب مصنفین صحاحِ ستہ اور کتب ستہ

Image
کتاب : مصنفین صحاحِ ستہ اور کتب ستہ آسان اور سہل انداز میں صحاح ستہ کے مصنفین کی سیرت، ان کی دیگر کتب کے نام، مشہور اساتذہ و تلامذہ کا ذکر خیر ، ساتھ میں صحاح ستہ کا اسلوب و منہج ، شروحات و حواشی کے نام اور بہت کچھ  پیش لفظ : جس میں خاص کتب کے منہج و اسلوب جاننے کے فوائد اور روایت حدیث کے فضائل کا مختصر بیان ہے کتاب کے شروع میں شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی شفیق الرحمن مصباحی [نگران مجلس تعلیمی امور انڈیا] کے دعائیہ کلمات بھی مسطور ہیں  سیرتِ امام بخاری اور صحیح بخاری کا منہج و اسلوب صحیح بخاری کی شروحات و حواشی سیرتِ امام مسلم اور صحیح مسلم کا منہج و اسلوب صحیح مسلم کی شروحات و حواشی  سیرتِ امام ابو داؤد اور سنن ابی داؤد کا منہج و اسلوب سنن ابی داؤد کی شروحات و حواشی سیرتِ امام ترمذی اور سنن ترمذی کا منہج و اسلوب سنن ترمذی کی شروحات و حواشی سیرتِ امام نسائی اور سنن نسائی کا منہج و اسلوب سنن نسائی کی شروحات و حواشی سیرتِ امام ابن ماجہ اور سنن ابن ماجہ کا منہج و اسلوب سنن ابن ماجہ کی شروحات و حواشی کتاب کے آخر میں دو گراں قدر مضمامین بھی شامل ہیں :  کیا صحیح احادیث صرف...

کیا یہ حدیث ہے : حب الوطن من الایمان

Image
کیا یہ حدیث ہے : حب الوطن من الایمان وطن سے محبت کرنے کے بارے میں جو حدیثیں وارد ہوئیں ہیں ان میں سے ایک حدیث مشہور "حب الوطن من الايمان “ بھی ہے، جس کا معنی ہے “وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے”، بعض لوگ وطن سے محبت کرنے کے تعلق سے دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں ، کیا یہ حدیث ہے؟  جواب:  "حب الوطن من الإيمان "،جس کا معنی ہے" وطن کی محبت ایمان کی علامت ہے، وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے، کچھ لوگ وطن سے محبت کے متعلق اس جملے کو بطور حدیث ذکر کرتے ہیں،بلکہ بطور دلیل بھی پیش کرتے ہیں، اور حدیث کے طور پر یہ مشہور بھی ہے، لیکن محققین علما کے نزدیک یہ حدیث نہیں ہے، بلکہ موضوع(من گھڑت) ہے ۔ ہاں مفتی احمد خار نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صوفیا کے قول کے طور پر ذکر کیا ہے، جہاں وطن سے یا تو جنت مراد ہے یا مدینہ منورہ ۔  آئیے ! اس متعلق محققین علما کی رائے جانتے ہیں۔ اس حدیث کے متعلق  امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :حديث: «حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الإِيمَانِ» لم أقف عليه. ترجمہ : حدیث حب الوطن... پر میں واقف نہ ہوا۔ (الدرر المنتثرة في الأحاديث المشتهرة، ص:108، طبع : جامع...

رسالہ: مصنف بننے کی قیمت کا مختصر تعارف

Image
  رسالہ: مصنف بننے کی قیمت کا مختصر تعارف           شیخ الحدیث والتفسیر ، مفسر قرآن ،استاذ الاساتذہ، نمونۂ اسلاف، رئیس دار الافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی)حضرت علامہ و مولانا مفتی قاسم قادری عطاری دام ظلہ علینا اپنے علم و فضل،زھدو ورٰی اور تقویٰ طہارت کی بنیاد پر لاکھوں افراد کے لیےمشعل راہ ہیں،آپ ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں، تحریر ہو یا تقریر تدریس ہو یا تصنیف ہر محاذ پر آپ بے مثال ہیں، آپ دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیر "صراط الجنان" عصر حاضر میں سب سے ذیادہ مقبول و معروف تفسیرِ قرآن ہے مالک لم یزل نے آپ کو جن خصوصیات سے نوازا ہے ان کی فہرست بہت طویل ہے، آپ دامت برکاتہم العالیہ کی تحریرات و تصنیفات کے علاوہ آپ کے ملفوظات بھی عوام و خاص میں گراں قدر مقام رکھتے ہیں، آپ کے ملفوظات علمی، فکری، فقہی،اور حدیثی فوائد کے ساتھ ساتھ، معاشرتی مسائل اور تجربات کا مجموعہ ہیں انہیں ملفوظات عالیہ کی ایک کڑی کتاب" مصنف بننے کی قیمت ادا کیجئے" بھی ہے ۔  کتاب: مصنف بننے کی قیمت " کا پس منظر حال ہی میں مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی چینل پر ایک سلسلہ آرہا ہے"کامیابی کی ق...