کتاب تذکرہ بناتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا اجمالی تعارف مؤلف: مولانا سلیم رضا مدنی متعارف: مولانا شعبان رضا امجدی

کتاب: "تذکرہ بناتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم" کا اجمالی تعارف مؤلف: مولانا سلیم رضا مدنی متعارف: مولانا شعبان رضا امجدی "تذکرہ بناتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم" حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہزادیوں کی سیرتِ طیبہ، فضائل و واقعات اور ان پر کیے جانے والے اعتراضات کے جوابات پر مبنی ایک تحقیقی دستاویز ہے۔ مؤلف کی یہ گراں قدر کاوش قارئین کے لیے نہایت مفید اور اہمیت کی حامل ہے۔ اس کتاب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چار شہزادیوں کے مقام و مرتبے کو مدلل دلائل اور مستند حوالہ جات کے ساتھ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ روافض کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کا شاندار رد کیا گیا ہے۔ بابِ اول: دفعِ شبہات اس باب میں روافض کی طرف سے کیے گئے اُن اعتراضات کا مفصل اور مدلل جواب دیا گیا ہے، جو عام طور پر امت مسلمہ میں الجھن کا باعث بنتے ہیں، مثلاً: 1️⃣ اعتراض: کیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف ایک بیٹی تھیں؟ ✅ اس اعتراض کا بھرپور علمی جواب دیتے ہوئے روافض کے دجل و فریب کو واضح کیا گیا ہے۔ 2️⃣ اعتراض: مباہلے کے موقع پر صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ہی کیوں شریک ...