Muballige islam hazrat Abdul mubeen nomani misbahiمبلغِ اسلام، علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ

حالتِ علالت میں "ICU وارڈ" میں تحریری کام آج 27 اپریل، بروز اتوار، صبح "پڑاؤ" (بنارس) "لطیف ہاسپٹل" میں مبلغِ اسلام، علامہ عبد المبین نعمانی مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ کی عیادت کے لیے حاضری ہوئی۔ حضرت نعمانی صاحب پچھلے دس دنوں سے ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہیں۔ بحمدہ تعالیٰ طبیعت میں پہلے سے افاقہ ہے اور ان شاء اللہ جلد گھر بھی آجائیں گے۔ نعمانی صاحب عالمِ باعمل، صوفیِ باصفا، مبلغِ اسلام، رہنمائے قوم و ملت، محسنِ ملت، ماہرِ قرطاس و قلم ہونے کے ساتھ ساتھ زبردست پیرِ طریقت بھی ہیں۔ آپ کئی بہترین اوصاف کے حامل بزرگ ہیں۔ دین پر سختی سے عمل کرنا آپ کی پاکیزہ خصلت میں شامل ہے۔ ICU میں ایڈمٹ ہونے کے باوجود بھی نماز کا اہتمام کرنا اور وقت پر نماز ادا کرنا آپ کا خوبصورت وصف ہے۔ آج نعمانی صاحب کے پاس حاضری ہوئی تو ایک مسودہ دکھانے لگے اور فرمایا کہ: "چند دن پہلے ICU میں تھا تو سوچا، بیٹھے بیٹھے کچھ لکھ ہی لوں!" پھر چند صفحات دکھائے، جن پر مضامین درج تھے۔ دو عنوانات یہ تھے: کیا آپ مصنف بننا چاہتے ہیں؟ یہ راتوں کے سپاہی جن میں کئی نصیحت آموز باتیں موجود تھیں۔ ...