ایمان لیوا بیماری گانے سننے کے دینی نقصانات اور شیطانی فتنے کا انکشاف
ایمان لیوا بیماری گانے سننے کے دینی نقصانات اور شیطانی فتنے کا انکشاف
ایمان لیوا بیماری
کتبہ:
محمد مناظر حسین بہار (20/رمضان المبارک/1446)
سب سے پہلے گانا شیطان نے گایا، یہی وہ چیز ہے جو کہ نفاق اگاتی ہے۔ اور دنیا اسی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، مارکیٹ سے لے کر بس تک ہر جگہ شیطانی گونج پھیلی ہوئی ہے۔ کچھ ہو نہ ہو، میوزک ہونی چاہیے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس کی سخت وعیدیں آئی ہیں، یہاں تک کہ صرف ایک گھنٹی کی آواز سے بھی روکا گیا ہے۔
سب سے پہلے گانا کس نے گایا؟
اللہ پاک نے حضرتِ سیِّدُنا داؤد علٰینَبِیِّنَا وَعلیہِ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام کو ایسی خوش اِلحانی عطا کی تھی کہ آوازِ مبارَکہ سُن کر چلتا ہوا پانی ٹھہر جاتا، چَرندے اور جانور پناہ گاہوں سے باہَر نکل آتے، اُڑتے پرندے گرپڑتے اور بسا اَوقات ایک ایک ماہ تک مَدہوش پڑے رہتے اور دانہ نہ چُگتے، شِیرخوار بچّے نہ روتے نہ دودھ طلب کرتے، کئی اَفراد فوت ہو جاتے۔ حتّٰی کہ ایک بار آپ علیہ السّلام کی پُرسوز آواز کے سبب بَہُت سارے اَفراد دَم توڑ گئے۔
شیطان یہ سب کچھ دیکھ کر جَل بُھن کر کَباب ہوا جارہا تھا۔ بالآخر اُس نے بانسری اور طَنْبُورہ بنایا اور رحمتوں بھَرے اجتماعِ داؤدی کے مقابلے میں شیطانی محفلِ مُوسیقی کا سلسلہ…