سستا نکاح اور مہنگی شادیوں کا کلچر اسلامی تعلیمات اور سماجی مسائل
سستا نکاح اور مہنگی شادیوں کا کلچر اسلامی تعلیمات اور سماجی مسائل
سستا نکاح، مہنگی نمائش
کتبہ:
محمد مناظر حسین بہار (20/رمضان المبارک/1446)
نکاح نفس کی تسکین کا ذریعہ ہے۔ یہ گناہوں سے بچاتا ہے، نگاہوں کی حفاظت کرتا ہے، نیکیوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے، اور انبیائے کرام علیہم السلام کی سنت ہے۔ بقائے نسلِ انسانی کا باعث ہے۔ اگر حکمِ نکاح نہ ہوتا، تو زنا عام ہو چکا ہوتا۔ نکاح دو خاندان کو آپس میں جوڑتا ہے۔
نکاح اس عقد کو کہتے ہیں جس کے بعد مرد و عورت کے لیے آپس میں تعلقات جائز ہو جاتے ہیں۔ جب کسی شخص میں مہر و نفقہ کی استطاعت ہو، اور گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو، تو اس پر نکاح فرض ہو جاتا ہے۔
لیکن افسوس! آج ہمارے معاشرے میں جب نکاح کا تصور ذہن میں آتا ہے تو چہرے پر اداسی چھا جاتی ہے۔ ایک غریب آدمی لاکھوں روپے خرچ کہاں سے لائے؟ خرچ کم کرے، تو لوگ باتیں بناتے ہیں۔ رسمیں، کھانے، مہمان نوازی، مہنگے کپڑے، مہنگی سجاوٹ — ہر چیز “ضروری” بنا دی گئی ہے۔ محلے دار، رشتہ دار، سب کی زبانیں تیز ہو جاتی ہیں۔ اور نتیجہ؟ لوگ مجبوراً سودی قرض لیتے ہیں، سالوں اسے چکاتے ہیں، اور نکاح جیسا عظیم عمل ان کے لیے بوجھ بن جاتا ہے۔
کیا نکاح کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنا ضروری ہے…