Posts

Showing posts from July, 2025

سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں | ایک علمی اور دعوتی رہنمائی

Image
کتبہ: الماس نوری عطاری (متعلّم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا گجرات) سوشل میڈیا کے دور میں علمائے اہل سنت کی ذمہ داریاں آج سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے۔ اس دور میں علمائے اہل سنت سے دینی مسائل دریافت کرنے کے بجائے ہماری مسلمان عوام سوشل میڈیا پر مسائل تلاش کرتی ہے، اور نتیجتاً سرفہرست بد مذہبوں، گمراہ فرقوں اور غیر مقلدوں کی ویب سائٹس سامنے آتی ہیں، جن کی تحریریں عوام کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔ ایسے پرفتن دور میں علمائے اہل سنت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ میدانِ قلم میں بھی اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور اپنی تحریروں کے ذریعے سنی ویب سائٹ کا ساتھ دیں، اپنے مضامین شائع کرائیں، کیونکہ بد مذہبوں کا رد جس طرح تبلیغ اور تقریر کے ذریعے ہوتا ہے، اسی طرح تحریر کے ذریعے بھی ہوتا ہے، اور دشمن سے مقابلہ کرنے کے لیے دشمن جس میدان میں ہو، اس میدان میں ہمیں اترنا پڑے گا۔ مثلاً اگر کسی بد مذہب نے قصائی کی دکان (Mutton Shop) کھولی اور ہم صرف تقریر میں کہیں کہ وہاں سے گوشت نہ خریدو، تو ہم کتنے لوگوں کو روک پائیں گے؟ اور کب تک ہم ہر گاہک کو جا کر روک سکیں ...

سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ

Image
کتبہ: محمد مناظر حسین ، کٹیہار ، بہار (3 محرم الحرام 1447 ہجری) سیرت مفتی محمد قاسم صاحب دامت برکاتہم العالیہ آپ کی ولادت باسعادت 6 جون 1977عیسوی کو فیصل آباد (پنجاب، پاکستان) میں ہوئی۔آپ کا اسمِ گرامی محمد قاسم ہے، لقب شیخ الحدیث والتفسیر اور مفتی اہل سنت ہے، جبکہ کنیت ابو صالح ہے۔ حضرت مفتی صاحب کا اندازِ زندگی انتہائی حیرت انگیز رہا ہے۔ آپ ایک مضبوط حافظ قرآن اور کہنہ مشق مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے بھی آراستہ ہیں۔ عصری تعلیم: آپ نے گریجویشن اور ایم اے پارٹ ون کے امتحانات دیے اور فرسٹ ڈویژن حاصل کی، لیکن دینی مصروفیات کے باعث آئندہ امتحانات نہ دے سکے۔ دینی تعلیم: 1992 میں آپ نے حفظ شروع کیا اور فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے تقریباً پونے دو سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔ 1994 میں درسِ نظامی میں داخلہ لیا۔ آپ نے جامعہ رضویہ فیصل آباد، جامعہ قادریہ، جامعہ نظامیہ لاہور میں تعلیم حاصل کی اور بالآخر جامعہ رضویہ فیصل آباد میں ہی شیخ الحدیث حضرت علامہ غلام نبی صاحب سے دورۂ حدیث مکمل کیا۔ اساتذہ کرام: آپ کے اساتذہ میں جن ممتاز شخصیات کے اسماء شامل ہیں، وہ...

جامعۃ المدینہ موڈاسا | ایک روحانی اور علمی قلعہ

Image
کتبہ: الماس نوری عطاری (متعلّم: جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا گجرات) جامعۃ المدینہ مڈاسہ کا روحانی ماحول الحمد للہ! اس پرفتن دور میں دعوتِ اسلامی انڈیا علومِ دین کی خوب احسن انداز میں ترویج و اشاعت میں مصروفِ عمل ہے، اور اس کے لیے باقاعدہ ایک مجلس بھی قائم ہے: مجلسِ جامعۃ المدینہ۔ اس کے تحت ملک بھر میں کئی جامعات المدینہ چل رہے ہیں، جہاں طلبہ کی علمی و روحانی تربیت کی جاتی ہے۔ انہیں میں سے ایک ہمارا جامعۃ المدینہ فیضانِ مخدوم، لاہوری، موڈاسا بھی ہے۔ جامعۃ المدینہ موڈاسا صرف علم کا مرکز نہیں، بلکہ روحانیت، اصلاحِ نفس، اخلاقی تربیت اور سنتوں کا ایک مضبوط قلعہ ہے۔ روحانیت سے بھرپور صبح کا آغاز یہاں کئی خوش نصیب طلبہ نمازِ تہجد کے لیے بیدار ہوتے ہیں اور رحمتِ خداوندی کے مستحق بنتے اور دعائے مصطفیٰ ﷺ سے فیضیاب ہوتے ہیں، چنانچہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا ترجمہ: اے اللہ! میری امت کے لیے ان کی صبح کے وقت میں برکت عطا فرما۔ [ابو داؤد، السنن، حدیث: 2606، دار السل...

پیر و مرشد کے حقوق | شیخ کامل کی پہچان اور مقام

Image
کتبہ: محمد امان ، اودےپور راجستھان (متعلم: جامعۃ المدینہ، فیضانِ مخدوم لاہوری، مڈاسا۔ درجہ : دورۃ الحدیث) پیر و مرشد کے حقوق آج کے دور میں شریعت کے احکام پر عمل کرنا مشکل سے مشکل تو ہوا جا رہا ہے جہاں نگاہ دوڑائی جائیں فتنہ فساد و ایمان کے لٹیرے نظر آتے ہیں ایسے میں بندے کو ایک شیخ کامل ( پیر کامل) کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ شیخ اپنے مرید کے ایمان کی حفاظت کریں اور اس کے ظاہر کو پاک و صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے باطن کی بھی حفاظت کریں۔ فی زمانہ ہر کوئی اپنے آپ کو پیر بنا بیٹھا ہے اور وہ فاسق ہوتے ہیں یا ان کا سلسلہ حضور ﷺ تک نہیں پہنچتا اہسے میں بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ بیعت کس سے لی جائے پھر اگر بیعت لے لی تو پیر کی تعظیم ضروری اور فاسق کی توہین لازم۔ آئیے ہم جانتے ہیں کہ آخر کار پیر کون ہوتا ہے اور اس کے کیا کیا حقوق ہے۔ پیر و مرشد کی تعریف بیان کرتے ہوئے اعلی حضرت علیہ الرحمہ بیان فرماتے ہیں۔ پیر کامل وہ ہے جس میں یہ چار شرائط پائیں جائے۔ (1) شیخ کا سلسلہ باتصال صحیح ( درست واسطوں کے ساتھ تعلق) حضور ﷺ تک پہنچتا ہو۔ بیچ میں کہی منقطع (جدا) نہ ہو کہ منقطع کے ذریعے ات...